Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ+اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصرنے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ہے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں موجود معدنی وسائل کو مؤثر پالیسی سازی، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی معیشت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا۔یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹر مولانا عطا الرحمن، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن، مختلف پارلیمنٹیرینز، وکلاء، دانشوروں، سول سوسائٹی، تاجر برادری، چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقاتوں کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال، امن و امان، قومی ترقی اور خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے ساتھ مسلم دنیا میں باہمی اتحاد، اعتماد اور اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ موجودہ عالمی حالات میں سکیورٹی چیلنجز کسی ایک ملک تک محدود نہیں، اس لیے مشترکہ تعاون اور باہمی مشاورت وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کی مدبرانہ حکمت عملی کے باعث دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود، معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں موجود معدنی وسائل کو مؤثر پالیسی سازی، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی معیشت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ یہ وقت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہونے کا ہے۔ قومی قیادت، سیاسی جماعتوں، کاروباری طبقے، سول سوسائٹی اور دیگر طبقات کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔