Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ایران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان مجید اخوان کے مطابق، دونوں ممالک کے ایئرپورٹس (بغداد اور مسقط) نے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے ایرانی پروازوں کو قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندیاں ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری پر عائد ہونے والی نئی امریکی پابندیوں کے پیش نظر سامنے آئی ہیں۔ایران کے حکام نے بتایا ہے کہ وہ بغداد جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ان پروازوں کا رخ عراق کے شہر نجف ایئرپورٹ کی طرف موڑنے کے لیے مذاکرات اور ہم آہنگی کر رہے ہیں۔استنبول (ترکیہ) سمیت دیگر تمام بین الاقوامی پروازیں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور ان کے آپریشنز میں کوئی خلل نہیں آیا ہے۔