تھرپارکر،دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

تھرپارکر(ویب ڈیسک)مٹھی روڈ پر گاﺅں سانیاسر کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں زوردار تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق ضلع بدین کے علاقے ملکای شریف سے بتایا جا رہا ہے۔جاں بحق افراد میں مہرن ولد یوسف لغاری، شعبان ولد جان محمد لغاری اور ریشو ولد مومجی کولہی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال مٹھی منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ زخمی کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *