تمپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو آفیسر سے گاڑی چھین لی

تمپ(ویب ڈیسک)تمپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو آفیسر سے گاڑی چھین لی پولیس کے مطابق جمعرات کو تمپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر تمپ ڈاکٹر نبی داد بگٹی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی۔ مسلح افراد نے ڈرائیور سے گاڑی اس وقت چھینی جب گاڑی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تمپ کی حدود میں واقع رہائشی کوارٹر کے باہر کھڑی تھی۔پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *