ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 25جولائی (بروزہفتہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kv پی اے ایف،اولڈسمنگلی،انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ 26جولائی کو (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے پی اے ایف فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2:30بجے ییتک بجلی بندرہیگی۔اسی طرح 25جولائی اور27جولائی کو(روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kv ویسٹرن بائی پاس،دوستین، خروٹ آباد، جبل نور،تکاتو، داریم، ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 27جولائی کو (بروزپیر)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے نواں کلی اورمالک فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 26جولائی کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvپی اے ایف، بروری روڈ،کینٹ، اسٹیڈیم،انٹرکنکٹر، نواں کلی،کوئٹہ کمرشل، دیبہ فیڈروں سے صبح7بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہیگی جبکہ 27جولائی کو (بروزپیر) کچلاک گرڈاسٹیشن کے 11kvکچلاک سٹی، مجیب، باچاآغا، ڈی ایچ اے ٹو فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *