Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تربت (این این آئی) تربت سٹی پولیس تھانہ میں ڈی ایس پی محسن بلوچ کی زیر صدارت ایک اہم کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں شہر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کے قیام، ٹریفک کے مسائل اور عوامی تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او سٹی تھانہ زمان شیر، ایڈیشنل ایس ایچ او حسین دشتی، سی آئی اے انچارج عبدالغفار دشتی، سب انسپکٹر عبدالسلام بلوچ، تفتیشی افسر آسمی بلوچ اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر آل پارٹیز کیچ کے نمائندوں، نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر طارق بابل، انجمن تاجران کیچ کے نمائندے جمیل عمر، سماجی شخصیات، معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اجلاس کے دوران شرکاءنے شہر میں امن و امان کی صورتحال، ٹریفک کی روانی، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کے رخ میں تبدیلی اور شہریوں کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ شرکاءنے پولیس حکام کو مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی بہتری اور جرائم کی روک تھام کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی تربت محسن بلوچ نے کہا کہ تربت شہر میں دیرپا امن صرف پولیس کی کوششوں سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے انجمن تاجران، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، معززین اور عام شہریوں کا تعاون بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور قریبی روابط کے ذریعے ہی جرائم پر مو ¿ثر قابو پایا جا سکتا ہے اور شہر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگست کی آمد سے قبل تربت شہر کے ریڈ زون میں سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی اور حفاظتی اقدامات کو مو ¿ثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاو ¿ن شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت گاڑیوں سے کالے شیشے اتارنے سمیت قانون کے مطابق دیگر کارروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ڈی ایس پی محسن بلوچ نے تاجر برادری اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں اور قانون پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ تربت کو ایک پرامن، محفوظ اور منظم شہر بنایا جا سکے۔کھلی کچہری کے اختتام پر شرکاءنے پولیس کی جانب سے عوامی مسائل سننے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور
ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا