تربت، سےاغواء ہونے والے چھ مزدوروں کی لاشیں برآمد

تربت [ویب ڈیسک]تربت سے برآمد ہونے والی لاشیں 6مزدوروں کی ہیں۔ شہید کیئے جانے والے مزدوروں میں سے چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خیر پختون خواہ سے ہے۔معاون خصوصی وزارت محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق7مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل ضلع کیچ کے علاقے کلاتک سے اغوا کیا تھا ،جن میں سے ایک مزدور کو اغوا کے فورا بعد فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھااور 6مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ تمام 6مغوی مزدوروں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں ناصرآباد کے علاقے میں پھینکی گئی تھیں ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *