Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے بیوٹی پارلرز، بیوٹی کلینکس، سلیمنگ کلینکس/سینٹرز اور دیگر ذاتی نگہداشت (Personal Care) کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت ان خدمات پر عمومی سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصدمقرر ہے، جبکہ لازمی POS انٹیگریشن کرنے والے رجسٹرڈ سروس فراہم کنندگان کیلئے یہ شرح 2 فیصدہوگی۔اتھارٹی کے مطابق 2 فیصد کی رعایتی شرح سے استفادہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سروس فراہم کنندہ اپنے POS سسٹم کو بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ویب پورٹل کے ساتھ مکمل طور پر منسلک کریاور تمام ٹیکس انوائسز اور رسیدیں صرف اسی الیکٹرانک POS سسٹم کے ذریعے جاری کرے۔ کسی بھی صورت میں POS سے ہٹ کر انوائس یا رسید جاری کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔مزید برآں، ان خدمات پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ/ایڈجسٹمنٹ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے تمام متعلقہ کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر رجسٹریشن، POS انٹیگریشن، بروقت ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ قانون کے مطابق ٹیکس تعمیل برقرار رہے اور کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔