Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے چوری شدہ سگریٹ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بہارہ کہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی مختلف وارداتوں میں مطلوب گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ سگریٹ کے دو کارٹن، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش میں انہوں نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔