Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند جوگیزئی نے شہید شاہنواز بھٹو کو انکے 41ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی ہر قربانی عوام کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے تھی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو نے جمہوریت، اصولوں اور عوامی حقوق کے لیے لازوال قربانی دی،شہید شاہنواز بھٹو کی شہادت بھٹو خاندان کی قربانیوں اور جدوجہد کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔ انہوں نے کہاکہ ظلم و جبر کبھی بھی بھٹو خاندان کے حوصلے، نظریے اور جمہوری جدوجہد کو شکست نہیں دے سکے،شہید شاہنواز بھٹو کی قربانی آج بھی حق، انصاف اور جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو خاندان کی ہر قربانی عوام کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے تھی،پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین کی بالادستی، سماجی انصاف، مساوات اور عوامی خدمت کے عہد کی امین ہے،عوام کے حقوق، آئین کی سربلندی اور جمہوری اقدار کے لیے دی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں۔ سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کو انکے 41ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہید شاہنواز بھٹو کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔