بھارت، طلاق کے بعد ذہنی دبا کی شکار ماہرِ نفسیات نے خودکشی کرلی

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ہیمیکا اگروال نے اپنے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالائی منزل سے کودنے کے بعد خاتون ماہر نفسیات کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔پولیس کو ابتدائی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ خاتون ماہر نفسیات طلاق کے بعد گزشتہ ڈیڑھ سال سے خود شدید ذہنی دبا اور ڈپریشن کا سامنا کر رہی تھیں۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر ہیمیکا غازی آباد میں اپنے فلیٹ میں اکیلی رہتی تھیں۔ پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، تاہم تاحال کسی خودکشی نوٹ کی برآمدگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ڈاکٹر ہیمیکا کے والد ڈاکٹر آر چندرا بھی ماہر نفسیات ہیں انھوں نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی کی تقریبا 18ماہ قبل طلاق ہوئی تھی جس کے بعد ذہنی صحت مسلسل متاثر رہی ہے۔پولیس نے 40سالہ ڈاکٹر ہیمیکا اگروال کی ہلاکت کے غیرمعمولی واقعے کی مختلف پہلوﺅں سے بھی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں تاکہ تفتیش کو مکمل کیا جاسکے اور حتمی وجہ معلوم ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *