بھارت، جانوروں کے حملے، 8ماہ میں 50 افراد ہلاک22افراد شیروں،8جنگلی سوروں،7ہاتھیوں، 4 ریچھوں اور1شخص تیندوے کے حملے میں مارا گیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں رواں سال اب تک جنگلی جانوروں کے حملوں میں 50 افراد جان سے جا چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیروں کی سب سے زیادہ آبادی رکھنے والی ریاست مدھیہ پردیش میں جنگلی حیات اور انسانی آبادی کے درمیان تصادم خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ بھارتی محکمہ جنگلات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے پہلے 8 ماہ میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسی عرصے میں 45 سے زائد شیروں کو بھی ہلاک کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق 50 انسانی ہلاکتوں میں 22 افراد شیروں، 8 جنگلی سوروں، 7 ہاتھیوں، 4 ریچھوں اور 1 شخص تیندوے کے حملے میں مارا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 16 خواتین اور لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ انسانی جانوں کے ضیاع میں مارچ، اپریل اور مئی سب سے خطرناک مہینے ثابت ہوئے، صرف ان 3 ماہ میں 30 افراد ہلاک ہوئے، مارچ میں 7، اپریل میں 13 اور مئی میں 10 افراد جان سے گئے۔یہ وہ عرصہ بھی ہے جب دیہی اور قبائلی آبادی کی بڑی تعداد جنگلات کا رخ کرتی ہے تاکہ تیندو کے پتے، مہوا کے پھول، لکڑی اور دیگر جنگلاتی اشیا جمع کر سکے، جس کے باعث انسانوں اور جنگلی جانوروں کا آمنا سامنا بڑھ جاتا ہے۔a

aaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *