Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (این این آئی)آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لاہور ایوان عدل کے سامنے ہزاروں وکلاء کا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے رہائی کیلئے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار حکمرانوں نے پورے ملک میں ہونے والے مظاہروں کو بزور طاقت روکنے کی کوشش کی گئی اس کے باوجود بھی ہزاروں وکلاء عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا بیان میں کہا کہ غیر جمہوری قوتوں نے پرامن احتجاج کو پر تشدد بنایا عمران خان کو جیل میں تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے ملک میں جمہوریت اظہار رائے پر قدغن ہے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتیں غیر موثر ہوچکی ہیں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں بیان میں کہا کہ بزور طاقت کسی کو جمہوری جدوجہد سے روکا نہیں جاسکتا جیل زندان سے تحریکیں ختم نہیں ہوتی