بولان یونیورسٹی آف میڈیکل کالج اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر مالی ہیں

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کی بولان یونیورسٹی آف میڈیکل کالج اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں، غیر شفاف اخراجات اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق بولان یونیورسٹی آف میڈیکل کالج اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے تعمیراتی کاموں میں مالی بے ضابطگیاں، کنڑیکٹ ملازمین کو ڈیپوٹیشن پر لگانے اور دیگر معاملات میں غیر شفاف اخراجات اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں سامنے آنے پر تحقیقات شروع کی گئیں تھیں، جو اب آخری مراحل میں ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وائس چانسلربولان یونیورسٹی آف میڈیکل کالج اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشبیر لہڑی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں مبینہ بے ضابطگیاں سامنے کے بعد یہ معاملہ میں نے خود اینٹی کرپشن کے حوالے کیاہے۔،یونیورسٹی کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اہلکار نیبے ضابطگیاں کی ہیں،جس کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن کررہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *