بلوچستان ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر قلات ڈویژن کے حوالے سے نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کی خبروں کی تردید کردی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر قلات ڈویژن کے حوالے سے نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ ناصر خان یوسفزئی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 29جولائی کو آئینی درخواست نمبر 2026/1062کی سماعت کے دوران فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر قلات ڈویژن کے نوٹیفکیشن نمبر 297-A-13/6173-98محررہ 8جولائی 2026کو معطل کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جسکی تردید کی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کیس کی اگلی سماعت 6اگست کو مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *