بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کی شب 8بجکر 7منٹ پر ژوب اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 18کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 75کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *