بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے حکمران مسائل سے چشم پوشی کر کے سب کچھ درست ہے کا رٹ لگائے ہوئے ہیں،بی این پی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں 12اگست کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زیارت دھرنا کمیٹی کیلئے حکومت اور فورسز کی جانب سے جو بریفنگ رکھی گئی ہے مقام اور بریفنگ کو آرگنائز کرنیوالے لوگ خود فریق بن چکے ہیں بریفنگ اگر کسی عوامی جگہ پر عوام اور میڈیا کے سامنے منعقد کی جاتی تو حقائق سے عوام کو بھی آگاہی مل سکتی لہذا حکومت اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے جو بریفنگ رکھی گئی ہے پارٹی اس میں شرکت نہیں کر ے گی پارٹی سمجھتی ہے کہ بلوچستان کے معروضی حالات،انتہائی مخدوش صورتحال موجودہ فارم47کے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہیں گزشتہ تین سالوں میں بلوچستان ناروا سلوک، ناانصافیاں، مظالم، آپریشن، بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنا، انسانی حقوق کی پامالی، ناروا رویوں کی وجہ سے آج بلوچستانی عوام مصائب مشکلات کا شکار ہیں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرفراز اینڈ کمپنی جنگی منافع خور اور فریق کی حیثیت رکھتے ہیں تو ایسے میں ان سے خیر کی کیا توقع،بلوچ روایات میں خواتین و بچوں کو کبھی بھی مظالم کا حصہ نہیں بنایا جاتا مگر موجودہ حکمران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں اس سے قبل بلوچستان میں چار آپریشن کئے گئے لیکن اس میں چادر و چار دیواری، خواتین کے تقدس کی پامالی نہیں کی گئی بلوچستان کے مثبت روایات کو ملحوظ خاطر رکھ کر خواتین، بچے، بچیوں کو آپریشن کو نشانہ نہیں بنایا گیالیکن موجودہ فارم 47کے جنگی منافع خور ارباب و اختیار دیدہ دانستہ طور پر تین سالوں سے حقائق سے روگردانی کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی اور طاقت کا سہارا لے کر تمام معاملات کو ابتری کی جانب لے جا چکے ہیں بلوچستان کے عوام انسانی حقوق کی پامالی کا سامنا کر رہے ہیں اب تو گزشتہ دو ماہ سے بلوچستان کے بلوچ علاقوں میں جو صورتحال تھی اب پشتون علاقوں کے حالات بھی مخدوش ہے قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے آل پارٹیز کمیٹی سے کئے گئے معاہدے کے اکثر شقوں سے حکومت روگردانی کر رہی ہے بلوچستانی عوام کے اجتماعی جذبات و احساس کومجروح کرنے سے گریز نہیں کیا جا رہا بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے حکمران مسائل سے چشم پوشی کر کے سب کچھ درست ہے کا رٹ لگائے ہوئے ہیں بلوچستان کے غیور عوام کو اشتعال دلانے اور ان کے عزت نفس مجروح کرنے کیلئے جو تقاریر و تحریرلکھی جا رہی ہے جنہوں نے نوجوانوں کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچا دیا ہے تو ان حالات میں سیاسی جماعتوں کو کیا گیا ہے مگر پارٹی سمجھتی ہے کہ اگر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس و بریفنگ اگر کسی پبلک پوائنٹ پر عوام اور میڈیا کے سامنے منعقد کی جاتی تو حقائق سے عوام کو بھی آگاہی ملتی اور پارٹی بھی اس میں ضرورت شرکت کرتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *