بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان کے حادثے کی تین انکوائیز کرائی جائیں گی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان کے حادثے کی تین انکوائیز کرائی جائیں گی، محکمانہ انکواری،کورٹ آف انکواری کے ساتھ صوبائی حکومت نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم سے بھی اعلی سطحی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ۔محکمہ مائنزاینڈ منرلزنے30جولائی کو پیش آئے سورینج میں کان حادثہ کی تحقیقات کےلئے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل مائنزاینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ،محمد ابراہیم مینگل کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی 30جولائی کو سورینج میں ہونےوالے نجی کوئلہ کی کان حادثے کے اسباب اور عوامل کے علاوہ زمہ داروں کا تعین کرے گی،اس کے علاوہ کمیٹی متعلقہ حکام کی جانب سے سرزد ہونے والی کسی بھی غفلت یا کوتاہی کی بھی نشاندہی کرے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر جمع کرائے گی، محکمہ معدنیات سورینج کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوری کا اعلان بھی ایک سے دو روز میں کرے گا، اسی طرح وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سورینج میں کان حادثہ کی وجوہات جانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے وزیراعلی معائنہ ٹیم کو تحقیقات کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے سی ایم آئی ٹی کو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *