Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک)عالمی تنظیم برکس کے نئی دلی میں سربراہ اجلاس کے آفیشل ڈنر کو ویجیٹرین فوڈ تک محدود رکھنے پر مودی حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ڈنر کے 10کھانوں میں مودی حکومت نے کوئی کھانا ایسا نہیں رکھا جو گوشت، مچھلی یا انڈے سے بنا ہو،اپوزیشن نے اس حرکت کو مودی کی کوتاہ نظری کا مظاہرہ قرار دیا ہے ۔کانگریس پارٹی کے رہنماء راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بھارت کی 80فیصد آبادی گوشت خور ہے اور بھارت کا نان ویج بہت لذیذ ہے۔ کانگریس رہنماء وارث پٹھان نے کہا کہ مودی جی ویجیٹرین کھانے کو پروموٹ ضرور کریں لیکن بھارتی فوڈ کلچر کو ویجیٹرین کھانوں تک محدود نہ کریں۔پارلیمانی امور کے وزیر کرن رائے جیجو نے جواب میں کہا کہ کانگریس اب فوڈ مینو پر بھی سیاست کر رہی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارت میں کھانوں کا معاملہ ذات اور مذہب کا معاملہ بھی ہے، ویجیٹرین فوڈ ہندو برہمنوں کی چوائس ہے۔