برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 17ستمبرکو (بروزجمعرات)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvشہبازٹاون، ملک پلانٹ، جناح ٹاون، جی ا و آرکالونی،مالک، بروری روڈ،عالم خان، نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر 2:30بجے تک نیز اسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvمری آباد، طوغی روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈرجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، واسا، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، اے ون سٹی، جڑسا،اولڈلیاقت بازار،جائنٹ روڈ،خیر بخش مری فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی۔ اسکے علاوہ 17ستمبرکے روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے اولڈاور نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، ایف جی ایس، شموزئی، شیخ زید اسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اس کے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 18ستمبرکو (بروزجمعہ)66kvسورینج گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *