برسلز،یورپ میں شدید گرمی سے دریا خشک، نازی دور کے ڈوبے جنگی جہاز ظاہرہٹلر کی بحریہ کے جہاز سوویت پیش قدمی روکنے کے لیے ڈبوئے گئے تھے، غیرملکی میڈیا

برسلز (انٹر نیشنل ڈیسک)یورپ میں شدید گرمی سے دریا اس حد تک خشک ہوگئے کہ نازی دور کے ڈوبے جنگی جہاز ظاہر ہونے لگے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدید خشک سالی سے دریائے ڈینیوب کی سطح تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب کہ پانی کی کمی نے توانائی بحران بڑھا دیا ہے۔ ہٹلر کی بحریہ کے جہاز سوویت پیش قدمی روکنے کے لیے ڈبوئے گئے تھے، جب کہ ان جہازوں کو دھماکا خیز مواد کے باعث ہٹانا مشکل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *