بدامنی عروج پر، عوام کا سرومال محفوظ نہیں رہا،کوئٹہ دارالحکومت کے باوجود مسائلستان بن چکا ہے، ،قہار خان ودان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کے زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقدہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے تنظیمی سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا اور انفرادی طورپر ضلع ایگزیکٹیوز کی سیاسی تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے، ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام تمام تحصیلوں، علاقائی یونٹس اور ابتدائی یونٹس کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم شروع کرنے، شمولیتی پروگراموں کے انعقاد، پارٹی کے تنظیمی سیاسی امور کو بہتر بنانے کے تمام تحصیلوں میں پارٹی کے ضلع ایگزیکٹیوز، ضلع کمیٹی، تحصیل ایگزیکٹیوز، علاقائی ایگزیکٹیوز کے مشترکہ اجلاسوں کو زیر غور لایا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے پارٹی ممبر شپ کو جلد از جلد مکمل کرنے، اگست کے مہینے میں باقی ماندہ کانفرنسز مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی دارالحکومت ضلع کوئٹہ میں شدید بدامنی، چوری، ڈکیتی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس کی لوڈشیڈنگ وپریشر کی سخت کمی،فارم 47کے جعلی نمائندوں کی لوٹ مار، شہر کوکھنڈرات میں تبدیل کرکے عوام کو مسائل سے دوچار کرنے کی دانستہ اقدامات، روزگار، امن کو ختم کرکے نوجوانوں کو بدامنی، منشیات کی جانب دھکیلنے جیسے ناروا عملیات کی نشاندہی کی گئی اور اس پر نااہل، مسلط حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے ضلع کمیٹی کا ماہانہ اجلاس یکم اگست 2026بروزہفتہ شام ساڑھے چار بجے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کیاگیا ہے۔ اور تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں بروقت اور لازمی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *