بحرالکاہل کے جنوبی جزیرے وانواتو کے ساحل کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ

پورٹ ویلا(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)بحرالکاہل کے جنوبی جزیرے وانواتو کے ساحل کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی گاں پورٹ اولری سے تقریبا 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جبکہ زلزلہ 188 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وانواتو کے قدرتی آفات کے محکمے نے فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *