بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پر کمنٹیٹر ایان بشپ بھی چپ نہ رہ سکے ،بلے بازوں کی تکنیک پر تبصرہ کیا

 جمیکا (سپورٹس ڈیسک) کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پر کمنٹیٹر ایان بشپ بھی چپ نہ رہ سکے اور دونوں بلے بازوں کی تکنیک پر تبصرہ کیا۔دوران میچ اپنی گفتگو میں ایان بشپ نے کہا کہ ان دونوں بلے بازوں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ سیالکوٹ نے دنیا کو عظیم شاعر اور ادیب دیے، جن میں علامہ اقبال، پروین شاکر اور فیض احمد فیض شامل ہیں۔ اسی مناسبت سے بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کو کتابی کا لقب دیا، جو ادب کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی شاندار اور نصابی کتاب جیسی بیٹنگ تکنیک کی وجہ سے ہے۔لیجنڈری ویسٹ انڈین پیسر اور کمنٹیٹر کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر شائقین بلے بازوں کی بیٹنگ سمیت ایان بشپ کی معلومات کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *