Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے قبائلی و سیاسی رہنما حاجی شعیب علی خان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور پائیدار مستقبل کا انحصار امن پر ہے امن کے بغیر نہ ترقی ممکن ہے، نہ سرمایہ کاری، نہ معیاری تعلیم، نہ صحت کی بہتر سہولیات، اور نہ ہی عوام کی معاشی حالت میں بہتری آ سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے سب سے پہلی اور بنیادی ضرورت دیرپا امن کا قیام ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی شعیب علی خان لہڑی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امن صرف پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری نہیں اگرچہ یہ ادارے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن مستقل اور حقیقی امن اسی وقت ممکن ہے جب بلوچستان کا ہر شہری اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے اور اپنے صوبے کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام، قبائلی عمائدین، مذہبی رہنما، اساتذہ، نوجوان، طلبہ، تاجر، سول سوسائٹی اور میڈیا سب کو مشترکہ طور پر امن، بھائی چارے، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا ہر شخص کو نفرت، تشدد اور انتشار کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے محبت، مکالمے، رواداری اور قانون کی پاسداری کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں اگر انہیں معیاری تعلیم، روزگار، ہنر اور مثبت مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ترقی کے سفیر بن سکتے ہیں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ گمراہ کن پروپیگنڈے اور تشدد کے راستے سے دور رہیں اور اپنی توانائیاں تعلیم، کاروبار، ٹیکنالوجی اور صوبے کی ترقی کے لیے استعمال کریںانہوں نے کہا کہ والدین، اساتذہ اور سماجی رہنماو ¿ں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل میں وطن سے محبت، امن، برداشت، قانون کی پاسداری اور قومی ذمہ داری کا شعور پیدا کریں جب معاشرے کے تمام طبقات مل کر امن کے لیے کام کریں گے تو بلوچستان ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہوگا۔حاجی شعیب علی خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، معدنیات، ساحلی پٹی، زراعت اور سیاحت کے بے شمار مواقع سے مالا مال ہے مگر ان تمام صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ صرف اسی صورت میں اٹھایا جا سکتا ہے جب صوبے میں مکمل امن اور استحکام ہو امن قائم ہوگا تو سرمایہ کاری بڑھے گی، صنعتیں لگیں گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، تعلیم اور صحت کے شعبے مضبوط ہوں گے اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ذاتی، سیاسی اور سماجی اختلافات سے بالاتر ہو کر بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے امن، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ ایک پرامن بلوچستان ہی ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کی ضمانت ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری، مثبت کردار اور صوبے سے وابستگی کا عملی ثبوت دینا ہوگا۔