ایک بار پھر نئے تجربات کے تحت ملک کے نظام کو بند کمروں کے فیصلوں کے ذریعے تخت مشق بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے ملک کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(پ ر )جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ میں تنظیمی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف یونٹوں کے اجلاس اور دورے جاری ہیں۔ اس موقع پر ضلعی قائدین سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کوئٹہ مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولوی سعید احمد، مولوی محمد سلیمان، حافظ شبیر احمد مدنی، مولانا حافظ دوست محمد مینگل، حاجی ولی محمد بڑیچ، حافظ سراج الدین، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی ابوبکر، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر حشمت لہڑی، میر سرفراز شاہوانی اور مفتی رشید احمد حقانی نے خالد بن ولید یونٹ نوحصار، حضرت عمر بن خطاب یونٹ کلی شمشوزئی نوحصار، البدر یونٹ کلی حاجی نیاز محمد شمشوزئی پشتون باغ، حضرت مولانا فتح محمد یونٹ شالدرہ، سرہ غڑگئی یونٹ، مدنی یونٹ پشتون باغ، ابو عبیدہ یونٹ پشتون باغ، حضرت عمر بن خطاب? یونٹ لعل آباد ہزارگنجی، ملاخیل آباد یونٹ نواں کلی، غیلان بن سلمہ یونٹ ٹرک اڈہ ہزارگنجی، کلی شاہ عالم یونٹ، ترین شہر نواں کلی، المجاہد یونٹ پشتون آباد اور ٹیچر کالونی نواں کلی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقاتیں کیں، تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا، مختلف ریکارڈ چیک کیے، کارکنوں کے مسائل سنے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس نے کہا کہ ایک بار پھر نئے تجربات کے تحت ملک کے نظام کو بند کمروں کے فیصلوں کے ذریعے تخت? مشق بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے ملک کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا واحد حل دھاندلی اور ہر قسم کی مداخلت سے پاک، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔ جمعیت علماءاسلام ایک نظریاتی، عوامی اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، جس کی مضبوطی فعال اور منظم یونٹوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیمی نظم و ضبط، باہمی اتحاد، عوامی خدمت اور دعوتی سرگرمیوں کو مزید مو ¿ثر بنائیں، عوام کے مسائل کے حل کے لیے میدان میں متحرک رہیں اور جماعت کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *