ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا ناکہ جات کا دورہ، سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کو مزید مو ¿ثر بنانے کے لیے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مختلف ناکہ جات اور ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز نے مختلف ناکہ جات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مو ¿ثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *