Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراق کے کردستان علاقے کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔غیرمللکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مسرور برزانی کے دفتر پر حملے کا کوئی جواز ہی پیش نہیں کیا جاسکتا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عراقی ہم منصب کو ٹیلے فون پر بھی واضح کیا کہ حملہ ایرانی سرزمین سے کیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں۔ کرد دوستوں کو خبردار رہنا چاہیے کہ فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پڑوسیوں کے درمیان نفرت کے بیج بونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے کرد دوستوں کو صدام اور داعش سے محفوظ رکھا اور ایران شکرگزار ہے کہ کرد ہماری سرحد پر سیکیورٹی مہیا کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے کردستان علاقے کے وزیراعظم مسرور برزانی اور انٹیلی جنس چیف کے گھر پر پیر کو ڈرون حملے کیے گئے تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی۔