ایران میں جاں فدائے ایران مہم کی گرینڈ مشقوں کا آغاز جاں فدائے ایران مشقوں میں عوام کی بھرپور شرکت قابل تعریف ہے،ایرانی صدر

تہران(انٹر نیشنل ڈیسک)ایران میں جاں فدائے ایران مہم کی گرینڈ مشقوں کاآغاز ہو گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے مشقوں میں شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ جاں فدائے ایران مشقوں میں عوام کی بھرپور شرکت قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مشقوں میں شرکت ملک کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کی عزت و سر بلندی کے تحفظ کے لیے اتحاد و یکجہتی اور عوامی شرکت ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *