ایران جنگ کو وسعت نہیں دینا چاہتا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اندرونی اختلافات کا خاتمہ بیرونی مداخلت کے امکانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے،خطاب

تہران (انٹر نیشنل ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کو جاری رکھنا یا اسے وسعت نہیں دینا چاہتا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کا دفاع کرے گا لیکن جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں۔ایرانی صدر نے قومی سلامتی کو داخلی اتحاد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اندرونی طاقت اور اتحاد پر بھی توجہ مرکوز رکھنی ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ اندرونی اختلافات کا خاتمہ بیرونی مداخلت کے امکانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات میں ایک ایسا مضبوط اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں دشمن دراندازی نہ کرسکے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں دشمن کو سماجی برادری کو تقسیم یا تباہ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *