Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کرنے والا ہوں۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ شروع کر کے ایران کو مکمل طور پر تباہ کردوں یا نہیں، یہ ایک بڑا فیصلہ ہو گا، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ میں علاقائی اتحادیوں سے جنگ کے اگلے اقدامات پر براہِ راست رائے لی جا سکتی ہے، میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں اور ان کا کیا حال ہے، ہم ان کے بڑے محافظ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کے ذریعے ایران کو اپنا تیل برآمد کرنے سے روکنے پر مطمئن ہوں، جب سے ہم نے ناکہ بندی شروع کی ہے، ایک بھی جہاز ایران نہیں گیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے کوشش کی اور ہم نے اسے تباہ کر دیا، ایران کے ساتھ امریکا براہِ راست رابطے میں ہے، ایرانی اب بھی ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ہفتے نیویارک میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے آگے کا راستہ وسطِ مدتی انتخابات سے پہلے یا بعد میں طے کرنے کی وضاحت نہیں کی۔