Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد ویب ڈیسک ، پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور دوطرفہ سکیورٹی، اور سرحدی انتظام کو مؤثر بنانے سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرِ داخلہ نے پاکستان کی جانب سے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے ادا کیے جانے والے مستقل اور اہم سفارتی کردار کو سراہا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے اختتام پر علاقائی سکیورٹی اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی رابطوں اور باہمی تعاون کے موجودہ طریقۂ کار کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔