ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی روسی ہم منصب سے ملاقات بنائے ہرمز میں عدم تحفظ کی وجہ امریکی وعدہ خلافی ہے، عباس عراقچی کی گفتگو

ماسکو(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرغزستان میں ہونے والی ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں پائی جانے والی عدم تحفظ کی صورتحال کو امریکہ کی وعدہ خلافی کا براہِ راست نتیجہ قرار دے دیا۔عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے جس طرح سفارت کاری کے میدان میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، اسی طرح وہ اپنے مفادات اور قومی سلامتی کے دفاع اور امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو استعمال کرتے ہوئے ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوششوں کو روکنے کے لیے پر عزم ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے گذشتہ روز مصر اور عمان کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *