Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تل ابیب (انٹر نیشنل ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی جوہری صلاحیتوں کو دو بار تباہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ تہران جوہری ہتھیار بنانے کے مقصد سے دوبارہ اپنی صلاحیتوں کی تعمیر کی کوشش کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اس اندازے کو درست قرار دیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جب تک وہ وزیر اعظم کے عہدے پر ہیں۔ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایرانی محور پر پوری قوت سے ضربیں لگانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں شقیف پہاڑی سلسلے کو تباہ کر دیا ہے اور وہ فی الحال علی الطاہر پہاڑی سلسلے سے نمٹنے پر کام کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان جاری فوجی کارروائیوں کی طرف اشارہ تھا۔بعد میں ایک مشترکہ بیان میں نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے علی الطاہر سلسلے میں حزب اللہ تنظیم سے متعلق زیر زمین بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون کی تنظیم مکمل ہو گئی ہے۔