ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام

فلوریڈا(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ تجارتی جہازوں کیلئے بدستور کھلا ہے اور بحری آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد تجارتی جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے بحفاظت گزر چکے ہیں، باوجود اس کے کہ ایران کی جانب سے بلاجواز جارحانہ اقدامات کا سامنا رہا۔امریکی فوج نے بتایا اس دوران اس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو ضروری معاونت اور تحفظ بھی فراہم کیا، جبکہ اس اہم عالمی توانائی گزرگاہ کو کھلا رکھنے کیلئے آپریشنز بدستور جاری ہیں۔سینٹ کام کا مزید کہنا تھا کہ ان کے اقدامات کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *