Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ رمل علی نے کہا ہے کہ اچھا کام کرنے کیلئے وقفہ لینا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ایک فنکار کو ہمیشہ ایسا پراجیکٹ منتخب کرنا چاہیے جو اس کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں پیش کرے،ایک مضبوط اسکرپٹ پر مبنی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے اور وہ جلد اپنے مداحوں کو ایک خوشگوار سرپرائز دیں گی۔ایک انٹرویو میں رمل علی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے فلم انڈسٹری کے لیے فنڈز کی فراہمی ایک مثبت اور خوش آئند اقدام ہے جس سے اس شعبے کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان فنڈز سے پاکستانی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوگی اور معیاری فلموں کی تیاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی کے بعد موثر نگرانی اور شفاف احتساب بھی ضروری ہے تاکہ فنڈز درست جگہ پر خرچ ہوں اور ان سے اعلی معیار کی فلمیں تیار کی جائیں۔ رمل علی نے مزید کہا کہ اگر وسائل شفاف انداز میں استعمال کیے جائیں تو فلمی صنعت نہ صرف ترقی کرے گی بلکہ نئے فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کے لیے بھی بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔