اوورسیز پاکستانی اور کشمیری اپنے وطن اور کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کا کردار ہمیشہ قابلِ قدر رہا ہے،سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران

برمنگھم(ویب ڈیسک)لندن میں معروف قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیت راجہ حق نواز نواز جانباز اور کشمیر کمیونٹی کے زیرِ اہتمام سابق صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ممتاز قبائلی رہنما سردار عبدالرحمان کھیتران کے اعزاز میں ایک پروقار ٹی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں کشمیر کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، کاروباری اور علمی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے باہمی اتحاد، بھائی چارے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر مقررین نے سردار عبدالرحمان کھیتران کی عوامی خدمات، قبائلی روایات کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی ایسی تقریبات کے ذریعے اپنے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، جو نہایت خوش آئند امر ہے۔مہمانِ خصوصی سردار عبدالرحمان کھیتران نے تقریب کے منتظمین بالخصوص راجہ حق نواز نواز جانباز اور کشمیر کمیونٹی کا پرتپاک استقبال اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری اپنے وطن اور کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کا کردار ہمیشہ قابلِ قدر رہا ہے۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور کمیونٹی کے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *