Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) اوستہ محمد سول اسپتال سے نو مولود بچی اغواء فرائض میں غفلت برتنے پر دو اسٹاف معطل والدین کا شدید احتجاج پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ڈاکٹرز اور اسٹاف سے تفتیش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی گئی پولیس کے مطابق سوموار کے روز اوستہ محمد سول ہسپتال میں عبدالکریم کھوسو نے اپنی اہلیہ کو ڈیلوری کی غرض سے داخل کروایا اور دن گیارہ بجے بچی کی پیدائش ہوئی بچی کو گیس فراہمی کے لیے ہسپتال کے شیشے خانے میں منتقل کردیا گیا تھوڑی دیر بعد نا معلوم افراد نے بچی کو اغواء کرکے لے گیے جس پر ہسپتال میں والدین نے شدید احتجاج کیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکٹرز سمیت اسٹاف سے پوچھ گچھ کی جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈیوٹی پر موجود دو اسٹاف کو بھی معطل کردیا جبکہ پولیس نے ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔