Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے،اوپنر ایمیلیو گے کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ا ن کی شرکت مشکوک ہے ۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے اوپنر ایمیلیو گے کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے اور ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شیڈول ہے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر ایملیو کو مڈل سیکس کے خلاف ون ڈے کپ میچ میں درہم کی نمائندگی کرتے ہوئے کندھے کی انجری ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں جارڈن کاکس دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث جیکب بیتھل کے باہر ہونے پر نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔بیتھل بھارت کے خلاف سیریز میں انجرڈ ہوئے تھے اور توقع تھی کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز تک صحت یاب ہو جائیں گے۔ان کی غیر موجودگی کے باعث کاکس نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے انہوں نے اس موسم گرما کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوول میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ڈین لارنس نے سرے کے ساتھ ایک شاندار کا ونٹی چیمپئن شپ مہم کے بعد دو سالوں میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی ہے۔اولی پوپ گزشتہ موسم سرما کی ایشز سیریز کے وسط میں ڈراپ ہونے کے بعد ریزرو وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر اسکواڈ میں واپس آئے ہیں جب کہ فاسٹ بولر برائیڈن کارس نے بھی کلائی اور کہنی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی کی ہے۔