انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 19ستمبرکو مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 19ستمبربروزہفتہ کو مزید5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ شیڈول کے مطابق پہلا میچ ٹوٹنہام ہاٹ پور اور آسٹن ولا ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمیر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ایورٹن اور اپسوچ ٹان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ہل ڈکنسن سٹیڈیم، لیورپول میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ہل سٹی کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن میں کھیلا جائے گا جبکہ 19 ستمبر کا پانچواں اور آخری میچ ناٹنگھم فارسٹ اورکووینٹری سٹی کے درمیان سٹی گرانڈ، ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا،ہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 128واں ایڈیشن ہے۔ آرسنل کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے، انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آرسنل،ایسٹن ولا،بورن ماؤتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،چیلسی،کووینٹری سٹی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ہل سٹی،اپسوچ ٹان،لیدز یونائیٹڈ،لیورپول،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیو کیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،ٹوٹنہام ہاٹ پوراور سنڈر لینڈشامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *