Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

انڈونیشیا(انٹرنیشنل ڈیسک )انڈونیشیا مشرقی جزیرے فلوریس کے ساحل کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ ذرائع سے 7.8 کی شدت رپورٹ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز انڈونیشیا کے شہر اینڈے سے تقریباً 68 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلہ سطح زمین سے صرف 10 کلومیٹر کی کم گہرائی میں آیا۔زلزلے کے بعد اسی علاقے میں 5.6 اور 5.9 شدت کے زلزلے کے مزید جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
انڈونیشیا کے موسمیاتی و جیوفزکس ادارے نے ایسٹ نوسا تینگارا اور اطراف کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کا الرٹ جاری کیا ہے۔
ساحلی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر اونچی اور محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فلوریس کے کچھ حصوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی غیر تصدیق شدہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم فی الحال کسی بڑے جانی نقصان یا املاک کی وسیع پیمانے پر تباہی کی حتمی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔