امیر مقام نے حلقہ ایل اے2 چوہدری عظیم بخش کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا

چکسواری(این این آئی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اسلام گڑھ کے علاقے ککڑہ ٹان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار حلقہ ایل اے۔2چوہدری عظیم بخش کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔پیر کو وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پارٹی قیادت اور کارکنان کی جانب سے نئےشامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شہدا اور غازیوں کی سرزمین پر موجود ہیں جہاں لوگوں نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔انجینئر امیرمقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پانچ دانش سکول قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کا مقف ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین نے بڑی قربانیاں دیں اور مشکلات برداشت کرتے ہوئے یہاں آباد ہوئے۔انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *