امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں، عراقچی

تہران (انٹر نیشنل ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکی نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات مناسب وقت پر سامنے لائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی حکام کے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ایران بے دفاع ہے۔ انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں امریکی فوجی مقامات کو نقصان پہنچا یا تباہ کیا گیا جبکہ درجنوں طیارے متاثر ہوئے۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات کو آئس برگ کا صرف سرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران مناسب وقت پر مزید تفصیلات جاری کرے گا۔امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی 14ستمبر کو جاری رپورٹ کے مطابق 30جون 2026ء تک ایرانی حملوں سے مشرق وسطی کے متعدد ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کی سیکڑوں عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہوئیں۔ رپورٹ میں امریکی طیاروں اور ڈرونز کو پہنچنے والے نقصانات اور ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران امریکی اخراجات 33.4ارب ڈالر تک پہنچے، جبکہ امریکی فوج کی جانب سے تقریبا 22ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار استعمال کیے گئے۔عراقچی نے امریکی دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بارے میں یہ تاثر درست نہیں کہ وہ بے دفاع ہے، جبکہ مزید نقصانات اور جنگ سے متعلق معلومات بعد میں سامنے لائی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *