امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک فوجیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کی جائے گی،حکام

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فورٹ ہڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر سیلاڈو کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔ پولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریبا 1 بج کر 33 منٹ پر سیلاڈو گاں کے جنوب میں واقع کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں نے ملبے کے ساتھ بڑے پیمانے پر آگ بھی دیکھی۔حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔حکام کی جانب سے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کی سرگرمی یا حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *