Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ہونو لولو(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)امریکی جزائر ہوائی میں کیٹیگری ون کے سمندری طوفان لالا کے زیر اثر شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جزائر ہوائی کو 1992 کے بعد پہلی بار اس قسم کے طوفان کا سامنا ہے۔ یہ سمندری طوفان جزائر ہوائی کی ساحلی پٹی کے قریب موجود ہے۔130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ اس سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بدترین صورت حال میں اس سمندری طوفان کے زیر اثر بگ آئی لینڈ پر 63 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بگ آئی لینڈ کے علاوہ ماؤئی کاؤنٹی، اوآہو، کاؤائی اور نیہاؤ کے علاقے طوفان سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔