Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ایران [انٹرنیشنل ڈیسک]ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’واشنگٹن نے سفارت کاری اور مذاکرات کے بجائے پابندیوں کو اپنا ہتھیار بنا لیا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرِ خزانہ کے بیان کے جواب میں یہ بات کہی۔ امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا تھا کہ ’امریکہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔اسماعیل بقائی نے اپنے ’ایکس اکاونٹ ’ پر کہا کہ ’جب بھی امریکہ سفارت کاری کے ذریعے کوئی پیش رفت نہیں کر پاتا تو وہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیتا ہے۔انھوں نےمزید کہا کہ ’چونکہ پابندیوں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے، اس لیے امریکہ ان میں مزید اضافہ کرتا رہتا ہے۔‘