امریکا عسکری صلاحیتوں میں اضافہ،بیرونی خلا میں جنگ کی تیاری کرنا بند کرے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(انٹر نیشنل ڈیسک)چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ خلا میں جنگ کی تیاری بند کر دے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے امریکی خلائی فورس کی جانب سے پہلی بار مدار میں ہتھیاروں کی تنصیب کی تصدیق سے متعلق بیان کے بعد گزشتہ روز نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔چین نے بیرونی خلا کو مسلح کرنے، اسے میدانِ جنگ بنانے اور وہاں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکاپر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ اور بیرونی خلا میں جنگ کی تیاری کرنا بند کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *