امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیافریقین توسیع کی مدت طے کرنے کے لیے ایک دوسرے سے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں،ذرائع

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضا مندی سے ثالثوں کو آگاہ کردیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک توسیع کی مدت طے کرنے کے لیے ایک دوسرے سے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہونے والی ہے، دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضامندی سے ثالثوں کو آگاہ کردیا۔واشنگٹن اور تہران نے 17 جون کو 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت جنگ بندی قائم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات مکمل کرنے کی 60 روزہ مدت مقرر کی گئی تھی۔مفاہمتی یادداشت میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اہم شقوں میں مبہم زبان کے باعث دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *