Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی وزیر مواصلات فرازانے صادق نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے، جبکہ مواصلاتی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے کہاکہ حملوں میں ہوائی اڈوں کے علاوہ بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ 100 طیاروں کی تباہی کے باوجود ایران نے 8 طیاروں کی مدد سے حج پروازیں کامیابی سے جاری رکھیں جبکہ جنگ کے دوران ریل، سڑکوں اور بندرگاہوں کے ذریعے نقل و حمل بھی جاری رہی۔ایرانی وزیر کے مطابق امریکی حملوں سے ایران کے 25 صوبوں کے 400 شہروں میں ایک لاکھ کمرشل اور رہائشی یونٹس متاثر ہوئے۔