Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں ہیلی کاپٹر دو کمرشل عمارتوں کے درمیان گر کر تباہ ہو نے سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔شنہوا کے مطابق لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے چیٹس ورتھ میں پیش آیا جس میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی، یہ بھی واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے یا حادثے میں کوئی شخص زندہ بچا ہے یا نہیں۔